سندھ مدرستہ الاسلام اور یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس کے درمیان معاہدے پر دستخط

بدھ 1 دسمبر 2021 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنس کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس سلسلے میں ایس ایم آئی یو کے کامیٹی روم نمبر ایک میں بدھ کے روز ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ معاہدے کے مطابق دونوں ادارے باہمی تعاون سے ریسرچ تعلیم کے میدان میں ایکسچینچ پروگرام سمیت ایک دوسرے کے ساتھ اکیڈمک لنکیجز بھی قائم کرینگے ۔

جبکہ دونوں ادارے مینجمینٹ سائنسز، سوشل سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مل کر تحقیق بھی کرینگے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز پاکستان کی اہم جامعات میں سے ایک ہے، آئندہ سالوں میں یہ جامعہ مزید ترقی کرے گی۔

(جاری ہے)

ہمیں ایسی جامعات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے معاہدوں سے دونوں اداروں کو آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوفی ازم پروفیسر ڈاکٹر پروین منشی نے کہا کہ اس قسم کے معاہدوں سے ہماری جامعات کے طالعبلموں کوکراچی کی جامعات میں تعلیم حاصل کرنے والے طالبعلموں سے میل جول کا موقع ملے گا۔ہم خواتین کی تعلیم پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ اس وقت ہماری جامعہ میں چالیس فیصد خواتین تعلیم حاصل کرتی ہیں۔اس موقع پر ڈینز ڈاکٹر سید آصف علی، ڈاکٹر جمشید عادل، ڈاکٹر زاہد علی چنڑ، رجسٹرار غلام مصطفی شیخ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر عامر اقبال اور مشیر وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالحفیظ جبکہ یونیورسٹی آف صوفی از م اینڈ ماڈرن سائنسز سے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شعیب خان نے شرکت کی۔