سری نگر میں ٹریفک پولیس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا

بدھ 1 دسمبر 2021 23:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدھ کو شام سرینگر میںایک حملے میں ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے شہر کے علاقے راجوری کدل میں محمد عبداللہ نامی ٹریفک پولیس اہلکار پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی ڈیوٹی پر تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے واقعے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔