میرظفر اللہ خان جمالی کی پہلی پرسی کل عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا ئے گی

بدھ 1 دسمبر 2021 23:55

اوستا محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) سابق وزیر اعظم پاکستان عاشق رسول اللہ مرحوم میر ظفر اللہ خان جمالی کی پہلی پرسی کل دو دسمبر کو عقیدت و احترام کے ساتھ روجھان جمالی میں منائی جا رہی ہے صبح کو قرآن خوانی ہوگی مزار پر حاضری دینے کیبعد خیرات فی سبیل اللہ کیا جائے گا میر ظفر اللہ خان جمالی ایک محب وطن نہ ڈر۔اور عاشق رسول تھے جس نے ختم نبوت کے بل پر دستخط نہ کرتے ہوئے ایم این اے شپ کو چھوڑ دی ۔

(جاری ہے)

مرحوم ڈاکٹر عبدلقدیر محسن پاکستان کو امریکہ کے حوالے نہیں کیا اور نواب اکبر بگٹی پر آپریشن نہ کرنے دیا اور اپنی کرسی کو خیر آباد کر کے واپس گھر آیا ان کی خدمات اس علاقے اور تمام اقوام اور برادری کے لیے گراں قدر ہیں وہ آج ہم سے بچھڑے انبکو ایک سال پورا ہوا ایک کہاوت ہے یا انسان چھوڑ جا یا مر جائے پھر اس کی قدر ہوتی ہے میر ظفر اللہ خان جمالی کے جانے کے بعد پٹ فیڈ کینال اور کھیر تھر کینال کے ذیلی نہروں میں پانی نہ ہونے سے لوگ نقل مکانی کر گیے اور جاتے جاتے یہ کہتے تھے واہ میر ظفر اللہ خان واہ /ہم سب کو یتیم کر گئے۔