سنٹرل اکڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ایم سی کا ماڈل کا لجز کو کالج آف ایجوکیشن کے ماتحت کرنے کا خیرمقدم

ٴ ہمارا یہ پرانا مطالبہ تھا کالجز کے لئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے،صدرواسا پروفیسر رشیدخان

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء)سنٹرل اکڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ایم سی (ماڈل کالجز )نے ماڈل کا لجز کو ایف ڈی ای کے انتظامی اختیار سے نکال کر کالج آف ایجوکیشن کے ماتحت کرنے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا یہ پرانا مطالبہ تھا کہ کالجز کے لئے علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے۔آئی سی بی میں واسا کی سنٹرل کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت صدرواسا پروفیسر رشیدخان نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس مسلے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے تمام شرکانے متفقہ طورپرفیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے اس فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوے کہا کہ ماڈل کالجز کایہ ایک دیرینہ مطالبہ تھاکہ انکے انتظامی معاملات کو وفاقی نظامت تعلیمات سے الگ کرکے ماڈل کالجز کی ڈائریکٹوریٹ بنائی جاے۔وزارت کاموجودہ نوٹی فیکیشن درست سمت کی طرف پہلاقدم ہے۔ماڈل کالجزکے جملہ ملازمین نیاس اقدام کی حمایت کرتے ہویاس امیدکااظہارکیا ہے کہ اس سے ہمارے دیرینہ مسائل کوفوری حل کرنیکی راہ ہموار ہوگی۔۔۔۔توصیف