م*نیب نے چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی کی خبر کو جھوٹ و بے بنیاد قراردیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:25

م*نیب نے چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی کی خبر کو جھوٹ  و  بے بنیاد قراردیا
) اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب کی بیرون ملک روانگی سے متعلق میڈیا کے ایک حصہ میں شائع ہونے والی خبر کو جھوٹ ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کئے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے ایک حصے میں چیئرمین نیب کی یکم دسمبر 2021کو بیرون ملک روانگی سے متعلق خبر شائع کی گئی ہے ، نیب نے میڈیا ض کی ایسی تمام خبروں کو یکسر مسترد کر تے ہوئے انہیں جھوٹ، بے بنیاد اور نیب کے خلاف بطور ادارہ اور چیئرمین نیب کے خلاف مذموم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال بدعنوانی کے خاتمے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ قانون اس حوالے سے اپنا راستہ اختیار کرے گا ، یہ تجویز دی گئی ہے کہ وہ افراد جن کے کیسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں وہ نیب پر تنقید کی بجائے مناسب شواہد پیش کر کے اپنا دفاع کریں کیونکہ تنقیدسے نیب کے سرکاری فرائض پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، نیب قانون کے مطابق اپنا کام کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :