Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

پی ٹی آئی ‏سیکریٹری جنرل عامرکیانی نےدستخط کےبعد شوکت ترین کو ٹکٹ جاری کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 دسمبر 2021 10:24

پاکستان تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2021ء) : حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کے لیے انہیں سب سے پہلے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے انہیں سینیٹر بنوانے کے لیے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے دستخط کے بعد ٹکٹ جاری کیا۔

شوکت ترین خیبر پختونخواہ سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ جس کے لیے مشیر خزانہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین ‏دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی کی جمع کروانے کی کل آخری تاریخ ہے اور شوکت ترین کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے جب کہ سینٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن خیبر پختونخواہ نے سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا، سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخواہ کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق سینیٹر محمد ایوب کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست پر پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 دسمبر 2021 تک ہے، 11 دسمبر کو کاغذات جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی نے کہا کہ شوکت ترین پر اعتراضات جمع کروائیں گے کیوں کہ سینٹ امیدوار صوبے سے باہر کا کیسے ہوسکتا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد یہ اعتراضات جمع کروائیں گے جب کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات