ریڈ نوٹس نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم

فلم کو دنیا بھر میں 32 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 10:50

ریڈ نوٹس نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) ڈوین جانسن، ریان رینلڈز اور گیل گیڈوٹ کی اداکاری میں بننے والی فلم ریڈ نوٹس دنیا بھر میں نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم قرار پائی ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ایکشن فلم ریڈ نوٹس کو دنیا بھر میں 32 کروڑ 80 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز فلم برڈ باکس کو حاصل تھا جسے دنیا بھر میں 28 کروڑ 20 لاکھ گھنٹے دیکھا گیا۔پچھلے ہفتے نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ ریڈ نوٹس نے اپنے افتتاحی دن پر ہی سب سے زبردست آغاز کیا، ریڈ نوٹس کے سامعین کا اسکور 92 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :