گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست کر دی گئی

جو بھی فیصلہ ہو گا وہ صارفین کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا،فی الحال کمپنیوں کی پٹیشن کو سپورٹ کریں گے کیونکہ گیس درآمد کرکے قیمت کم کرنا مشکل ہے۔چئیرمین اوگرا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 دسمبر 2021 10:55

گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر2021ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اوگرا کو گیس ٹیرف میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست دے دی ہے۔جیو نیوز کے مطابق چئیرمین اوگرا مسرور خان نے لاہور میں گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر ایم ڈی سوئی ناددرن علی جے علی جے ہمدانی نے موقف اپنایا کہ اس سال 269 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

گیس کی قیمت میں اضافہ مانگنا نئی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس نہ ہونے کی افواہیں چل رہی ہیں جو درست نہیں۔آر ایل این جی اس میں شامل کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں۔چئیرمین اوگرا نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہو گا وہ صارفین کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔فی الحال کمپنیوں کی پٹیشن کو سپورٹ کریں گے کیونکہ گیس درآمد کرکے قیمت کم کرنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گذشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے لئے جمع کرائی گئی درخواست پر عوامی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیئرمین اوگرا مسرور خان نے ممبر گیس اور ممبر آئل کے ہمراہ ایس این جی پی ایل کی جانب سے مالی سال 2021-22کیلئے مالی ضروریات کے پیش نظر درخواست پر عوامی سماعت کی ۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے مالی ضروریات میں 92,617ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا ہے جس میں مالی سال 2021-22کے ایل پی جی ائر مکس پراجیکٹ کے 163ملین روپے بھی شامل ہیں۔ ایس این جی پی ایل نے یکم جولائی سے اوسط 269.03روپے فی ایم ایم بی ٹی یونرخ میں اضافے کی اجازت طلب کی ہے۔ درخواست دہندہ نے گزشتہ سال میں بھی 219,892ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا، اس وجہ سے درخواست دہندہ مجموعی طور پر مجوزہ انراخ میں اوسط907.75 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ یکم جولائی 2021 سے چاہتا ہے۔ عوامی سماعت میںتمام صارفیناور اسٹیک ہولڈرزکو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ اس درخواست پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ عوامی سماعت کے بعددرخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جس کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔