Live Updates

حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم

پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 1000 دیے جائیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 50000روپے سے کم ہے، بریفنگ

جمعرات 2 دسمبر 2021 12:57

حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا ادراک رکھتے ہوئے، ہم غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیںوزیراعظم کو بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے،پاکستان کے 20 ملین گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر 1000 دیے جائیں گے جن کی ماہانہ آمدنی 50000روپے سے کم ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پروگرام 15 دسمبر کو ملک بھر میں شروع کیا جائیگا۔

2021پروگرام کے تحت کریانہ اسٹورز کی رجسٹریشن جاری ہے، اور اب تک 15000 سے زیادہ کریانہ اسٹورز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ غریب گھرانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایس اے پی ایم برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ایس اے پی ایم برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات