Live Updates

معروف دانشور مصنف شاعر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کو موسٹ پاپولر اورسیز پاکستانی کا ایوارڈ دیا گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:11

معروف دانشور مصنف شاعر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کو موسٹ پاپولر اورسیز پاکستانی ..
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) معروف دانشور مصنف شاعر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کو موسٹ پاپولر اورسیز پاکستانی کا ایوارڈ دیا گیا گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے نامور شاعرمصنف ڈاکٹر آصف ریاض کو امریکہ میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے موسٹ پاپولر اورسیز پاکستانی کا ایوارڈ دیا گیا ادبی سماجی گھرانے سے تعلق رکھنے والے مصنف رائٹر ڈاکٹر آصف گزشتہ 40 سالوں سے امریکہ کے شہر ہوسٹن میں مقیم ہے جہاں پاکستان امریکہ کے دوستانہ تعلقات میں اپنا کردار نبھانے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی میں اہم مقام رکھتے ہیں جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے اہم رہنما بھی ہے جبکہ انہوںنے بطور شاعر مصنف دس کتابیں لکھ رکھی جن میں ’ریاض سخن‘نادر او نایاب،منتخب مزاحیہ شاعری،عالمی افسانے، سانجھاں آرتے پار دیاں،میرے پسندیدہ افسانے،مزاح پارے، اور پنجابی شاعری کا جدید تذکرہ‘سمیت دیگر شامل ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاعر ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا کہ بطور سرجن ڈاکٹر مصنف یہی کوشش رہی ہے انسانیت کی بھلائی کیلئے اپنا بھرپور کردار نبھاتا رہوں گزشتہ کئی سالوں سے امریکہ کے شہر ہوسٹن میں مقیم ہوں جہاں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان سے محبت اور اس کے نام کی سر بلندی کیلئے اپنی خدمات پیش کر رکھی ہے انہوں نے کہا حکومت پاکستان کا بے حد مشکور ہوں جس نے اورسیز پاکستانیوں کو ان کی خدمات کے حوالے سے قومی ایوارڈسے نوازتے ہوئے قومی سطح پر حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ ادب کے حوالے سے دیار غیر میں بہت سی تقریبات منعقد کرچکے ہیں جہاں شاعر مشرق علامہ اقبال صوفیہ اکرام اور نامور ادبی شخصیات کے حوالے سے تقریبات کی ہیں جبکہ بطور مصنف شاعری غزل کے حوالے سے کتابیں لکھ چکا ہوں،انہوں نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی اور معاشرے کی ترقی کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار نبھانا چاہئے بطور معالج وزیر اعظم عمران خان ہوں یا دیگر سپورٹس شوبز ادبی شخصیات ان کیلئے بطور ڈاکٹر علاج معالجے کیلئے اپنی خدمات پیش کرچکا ہوںانہوں نے کہا کہ دس کتب کے شائع ہونے کے بعد مزید ایک کتاب پر میرا کام چل رہا ہے اسے بھی مکمل ہونے کے بعد شائع کردیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات