برکی ، چالیس سالہ شخص نے مبینہ طو رپر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی

پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:14

برکی ، چالیس سالہ شخص نے مبینہ طو رپر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت کے سرحدی علاقہ برکی میں چالیس سالہ شخص نے مبینہ طو رپر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی ،پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چالیس سالہ سہیل برکی کے علاقے میں ایک کوارٹر میں اکیلا رہتا تھا۔ سہیل تین بچوں کا باپ اور اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر چکا تھا۔ گزشتہ روز کوارٹر میں پنکھے سے جھولتی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :