نوازشریف حکومت توڑنے کی سازش سے آج پورا ملک باخبر ہو چکا

2018ء کا الیکشن چوری کرکے عوام پر نااہل حکومت کو مسلط کیا گیا، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 دسمبر 2021 13:09

نوازشریف حکومت توڑنے کی سازش سے آج پورا ملک باخبر ہو چکا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2021ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف حکومت توڑنے کی سازش سے آج پورا ملک باخبر ہو چکا ہے۔جنگ نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت جس سازش کے تحت توڑی گئی،آج سارا ملک باخبر ہو چکا ہے۔2018ء کا الیکشن چوری کرکے عوام پر نااہل حکومت کو مسلط کیا گیا۔

تمام مسائل کا حل آزادانہ اور شفاف انتخابات ہیں۔ مسلم لیگ نے ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالا تھا۔پاکستان کو درپیش تمام مسائل کی جڑ غیر منتخب حکومت کا مسلط کرنا ہے،2018ء میں موجود حکومت کو کیسے لایا گیا سب کو پتہ ہے۔اگر نوازشریف کا راستہ نہ روکا جاتا تو آج ملک ترقی یافتہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی اس بحران کا واحد حل ہے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے دورہ کوہستان پر داسو کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز کی رہنمائی میں مسلم لیگ ن چٹان کی طرح کھڑی ہے۔قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر تنقید کرنے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ساڑھے 3 سال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

کوہستان کے علاقے داسو میں پاکستان مسلم لیگی (ن) کے جلسے سے خطاب میں شاہد خاقان نے کہا کہ 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا، ملک میں شفاف الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ساڑھے 3 سال میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت جس سازش کے تحت توڑی گئی آج سارا ملک باخبر ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ مسلم لیگ (ن) نے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔