انگلش پریمیئر لیگ، لیور پول نے ایورٹن کو ہرا دیا، مانچسٹر سٹی اور سائوتھمپٹن کا میچ برابر

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:30

انگلش پریمیئر لیگ، لیور پول نے ایورٹن کو ہرا دیا، مانچسٹر سٹی اور سائوتھمپٹن ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے ایورٹن کو اور مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو  شکست دے دی۔ سائوتھمپٹن اور لیسٹر سٹی کے درمیان میچ  برابر رہا۔ انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ گوڈیسن پارک  میں کھیلے گئے میچ میں کھیلے گئے میچ میں  لیور پول نے ایورٹن کے خلاف 1 کے مقابلے می4 گول سے فتح حا صل کی، جارڈن ہینڈریسن  اور ڈیگوجوٹا نے ایک ایک جبکہ محمد صلاح نے دو گول سکور کر کے لیورپول کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

لیور پول کی ٹیم نے ایورٹن کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا، لیور پول کی جانب سے ہینڈریسن نے میچ کے 9ویں  اور محمد صلاح نے 19 ویں منٹ میں گول سکور کئے۔ایورٹن کی ٹیم پہلے ہاف میں ایک گول بناسکی، جو 38 ویں منٹ میں ڈیمارائی گرے نے سکور کیا، لیور پول کو  ایورٹن کے خلاف پہلے ہاف میں 1-2 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں لیور پول نے مزید 2 گول کرکے مقابلہ 1-4سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان سینٹ میریزسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔ مانچسٹر سٹی کی طرف سے جونی ایوانز اور جیمز میڈیسن نے ایک ایک جبکہ سائوتھمپٹن کی طرف سے جان بیڈناریک  اور چی ایڈمز نے ایک ایک گول سکو رکیا۔اس فتح کے بعد لیور پول 31 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے  جبکہ 33 پوائنٹس کے ساتھ چیلسی پہلے اورمانچسٹر  سٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :