Live Updates

پشاور ،تھانہ متنی کی کارروائی ،غیر قانونی اسلحہ کے سمگلر رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:48

پشاور ،تھانہ متنی کی کارروائی ،غیر قانونی اسلحہ  کے سمگلر رنگے ہاتھوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) پشاور کے تھانہ متنی  کی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ  سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع پشاور سے ہے جو گاڑی میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ متنی عمران خان کو اطلاع ملی  کہ غیر قانونی اسلحہ کے دھندے میں ملوث افراد کسی بھی وقت درہ آدم خیل سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ارباب ٹاپو چیک پوسٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے دو عدد رائفل، 3 عدد کلاشنکوف، متعدد میگزین اور ہزاروں مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے ملزمان زر ولی ولد نیک محمد اور فرزند خان ولد اکرم خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات