فیصل واڈا دوہری شہریت کیس: اگر آئندہ سماعت پر کوئی نہ آیا تو فیصلہ محفوظ کرلیں گے .الیکشن کمیشن
یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ فیصل واڈا دوہری شہریت کے حامل تھے شہریت چھوڑی ہے تو اس کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کریں.چیف الیکشن کمیشن
میاں محمد ندیم جمعرات 2 دسمبر 2021 13:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مقدمات نمٹا کر آئندہ انتخابات کی تیاری کرنی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر کوئی نہ آیا تو فیصلہ محفوظ کرلیں گے فیصل واڈا کے وکیل اپنے اہل خانہ کی علالت کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر الیکشن کمیشن کے رکن سندھ نے معاون وکیل کے پاس کیس کی فائل نہ ہونے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ طے کر کے آئے ہیں کہ کیس چلنے نہیں دینا. چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واڈا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تحریری دلائل جمع کروا دیں فیصلہ محفوظ کرلیتے ہیں دوسرا آپشن یہ ہے کہ خود دلائل دے دیں گے توفیصلہ کرلیں گے فیصل واڈا نے پیدائشی طور پر دوہری شہریت رکھنے کا موقف اپنایا تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سوال یہی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت آپ کے پاس دوہری شہریت تھی یا نہیں. فیصل واڈا نے کہا کہ کسی بھی ملک کی کاغذی کارروائی کا علم نہیں پاسپورٹ سرنڈر کردیا تھا شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کا اب علم ہوا ہے اسے حاصل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 7 سرٹیفکیٹس چل رہے ہیں، کس کو درست مانوں؟معلوم نہیں درخواست گزار کہاں سےسرٹیفکیٹ لے کر آگئے. فیصل واڈا نے کیس خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے جواب کے لیے مزید مہلت طلب کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، ہمیں مقدمات نمٹا کر آئندہ انتخابات کی تیاری کرنی ہے، مزید التوا کا شکار نہیں ہونے دیں گے بعدازاں کمیشن نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی.
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.