Live Updates

وزیر اعظم سے وزیراطلاعات کی ملاقات ،عمران خان کی موثر میڈیا مواصلاتی حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:33

وزیر اعظم سے وزیراطلاعات کی ملاقات ،عمران خان کی موثر میڈیا مواصلاتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ملاقات کی جس میں وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی برائے انفارمیشن بیرسٹر سیف علی نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعظم نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے ایک موثر میڈیا مواصلاتی حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات