برطانوی کمپنی کااومی کرون کیخلاف دوا سامنے لانے کادعویٰ

اومی کرون ویرینٹ کیخلاف اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے مزید ٹھوس نتائج کیلئے ٹیسٹ کئے جائیں گے، کمپنی

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:36

برطانوی کمپنی کااومی کرون کیخلاف دوا سامنے لانے کادعویٰ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کی) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جی ایس کے کے مطابق امریکی کمپنی ویر کے ساتھ اینٹی باڈی پر مبنی کورونا تھراپی کا پری کلینیکل تجزیہ کیا گیا۔دوا ساز کمپنی کاکہنا ہے کہ کورونا تھراپی پری کلینیکل تجزیے میں کورونا اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے اومی کرون ویرینٹ کیخلاف مثبت نتائج ملے ہیں۔کمپنی کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کیخلاف اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے مزید ٹھوس نتائج کیلئے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔