ہر فرد اپنے خاندان کواومی کرون وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی مکمل ویکسینیشن کو یقینی بنائے ،وزارت قومی صحت

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:29

ہر فرد   اپنے خاندان کواومی کرون وائرس سے محفوظ  رکھنے کے لئے اپنی مکمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ ہر فرد   اپنی مکمل ویکسینیشن  کو یقینی بنائے تاکہ آپ اور آپ کا خاندان کووڈ 19 کے مختلف ویرینٹ جیسے کہ اومیکرون سے محفوظ رہ سکے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ز یادہ تحفظ حاصل کرنے کے لئے کوویڈ-19ویکسین کی  دوسری خوراک لگانا بہت ضروری ہے۔  لہذٰا اپنی مکمل ویکسینیشن ہو جانے کو یقینی بنائیں تاکہ آپ اور آپکا خاندان کووڈ -19 کے مختلف ویرینٹ جیسے کہ اومیکرون سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :