Live Updates

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال سے عوامی نمائندوں و دیگر شہریوں کی ملاقات،جاری سکیموں اور ترقیاتی مسائل کے حل بارے بات چیت کی گئی

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:03

وزیر صنعت پنجاب  میاں اسلم اقبال سے عوامی نمائندوں و دیگر شہریوں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) وزیر صنعت وتجارت  پنجاب میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں یونین کونسل 98کے نمائندوں اوردوسرے لوگوں سے ملاقات کی جس  دوران جاری سکیموں اور ترقیاتی مسائل کے حل بارے بات چیت کی گئی۔ میاں اسلم اقبال نے یونین کونسل 98کے نمائندوں اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والی اپوزیشن انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے خوف زدہ ہے،دراصل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کے مخالفین الیکشن میں شفافیت نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن کا سیاسی مستقبل تاریک ہے،2023 کے انتخابات اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہوں گے، آئندہ انتخابات میں عوام ایک بار پھر اپوزیشن کی جھوٹ، منافقت اور عوام دشمنی کی سیاست رد کر دیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں  نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام پی ٹی آئی کی عوامی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیں گے، موجودہ حکومت نے غریب عوام کا طرز زندگی  بدلنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کیے ہیں،صنعت، تعلیم، صحت اور سوشل سیکٹر کی ترقی کے لئے انقلابی اصلاحات کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت صادق جذبوں کے ساتھ عوام کی خدمت کے سفر کو آگے بڑھا رہی ہے، ملکی مفاد میں کئے گئے مشکل فیصلے عوام کے لئے سود مند ثابت ہوں گے اورپی ٹی آئی پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے خوابوں کو تعبیر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حلقہ 151کو ترقی کے لحاظ سے ماڈل علاقہ بنا دیا جائے گا،اس حلقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات