سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طلاق جلدی ہو جاتی ہے

معاشرے میں بڑھنے والی طلاق کی شرح کی ایک بڑی وجہ لڑکیوں کی سگریٹ نوشی کی عادت بھی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹر ی صحت نوشین حامد کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 دسمبر 2021 16:44

سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طلاق جلدی ہو جاتی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2021ء) : پارلیمانی سیکرٹر ی صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ لڑکیوں میں سگریٹ نوشی کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے نقصانات سامنے آ رہے ہیں۔ پناہ کیزیراہتمام تمباکو نوشی کے خلاف قومی مذاکراہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد بھی سگریٹ نوشی نہ چھوڑنے والی خواتین کو طلاق کا بھی سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔

نوشین حامد نے انکشاف کیا کہ معاشرے میں بڑھنے والی طلاق کی شرح کی ایک بڑی وجہ لڑکیوں کی سگریٹ نوشی کی عادت بھی ہے جس کے باعث انہیں ان کے ازدواجی معاملات بگڑ جاتے ہیں۔جو خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں انہیں طلاق ہو جاتی ہے کیونکہ ان کے سسرال والے انہیں قبول نہیں کرتے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ گذشتہ چند سالوں میں سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی تعداد میں حیران کن طور پر زیادہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سگریٹ نوشی کرنے والوں اور ان کے خاندانوں دونوں کے لیے متعدد سماجی مسائل کا باعث بنتا ہے۔ میں ذاتی طور پر ایسی خواتین کو جانتی ہوں۔پارلیمانی سیکرٹر ی صحت نوشین حامد نے انکشاف کیا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے ہر پانچ میں سے دو خواتین ہیں۔حالیہ میڈیا رپورٹس بھی بتاتی ہیں کہ شہروں میں طلاق کی شرح بڑھ رہی ہے۔زیادہ تر کیس خواتین کے ہی ہوتے ہیں جن میں خلع کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان میں ہونے والی کل اموات کا 11 فیصد حصہ سگریٹ کی بڑھتی ہوئی دستیابی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ سگریٹ نوشی پھیپھڑوں کے امراض میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ دنیا بھر میں 300 ملین سے زائد افراد پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہیں اور یہ عالمی سطح پر موت کی تیسری بڑی وجہ ہے۔ہ COPD کی سب سے بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے جس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :