پی اے سی کے حکومتی ممبران نے کرپشن کیسز دبانے کا ذمہ دار بیوروکریسی کو ٹھہرا دیا
کرپشن کا جو کیس بھی ہائی لائٹ کرتے ہیں بیوروکریسی دبا دیتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبران ریاض فتیانہ اور نورعالم خان کی وزیراعظم کو شکایت
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 دسمبر 2021 16:55
(جاری ہے)
تمام فائلز بیوروکریسی کے پاس سے گزر کرجاتی ہیں، نیب میں جن کرپشن معاملات کو بھیجتے ہیں وہاں بھی کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا جاتا۔
کمیٹی ارکان نے بتایا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے۔ ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی کرپشن معاملات کو دبانے کی کوشش کرے مجھے بتائیں۔ موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے، کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی فرد کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے، کرپشن کے خاتمے کی پالسی سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے اس کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بےضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکاونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کرپشن کی نشاندہی کے مئوثر نتائج سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے دور میں ہونے والی بےضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
-
سکیورٹی،اندرونی اورعلاقائی مسائل چیلنجزہیں، یوسف رضا گیلانی
-
ایران کے ساتھ تعلقات امریکا کا نہیں ہمارا معاملہ ہے، ملیحہ لودھی
-
تحریک انصاف کا بشری بی بی کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش
-
بشری بی بی فٹ قرار، تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی گئی
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.