پاکستان اور عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا، شہبازشریف

تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنادیا ہے، ہ مصطفی کمال نے ٹیلیفونک بات چیت

جمعرات 2 دسمبر 2021 21:21

پاکستان اور عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ دونوں راہنماوں نے ملک میں مہنگائی کی بدترین صورتحال پراظہار تشویش کا اظہار کیا ۔ دونوں راہنماؤں نے الیکڑانک ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی ۔

شہبازشریف نے کہا پاکستان اور عوام کے مفاد میں جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت چًل نہیں رہی، عوام مہنگائی کی آگ میں جًل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تبدیلی سرکار نے عوام کا جینا تو درکنار مرنا بھی دشوار بنادیا ہے۔ پاکستان کو معاشی ، اقتصادی اور مالیاتی تباہی کے دھانے پر پہنچادیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی مالیاتی شہہ رگ آئی ایم ایف کے کنٹرول میں دے دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا عوام کے حق کے لئے عوام دوست قوتوں کے مل کر چلنے سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا عوام مطالبہ کررہی ہے کہ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے موجودہ حالات سے انہیں نجات دلائی جائے۔ دونوں راہنماوں کا مستقبل میں رابطے جاری رکھنے اور قومی امور پر مل کر چلنے پر اتفاق کیا ۔