اوستہ محمد،میر ظفر اللہ خان جما کی پہلی برسی عقیدت سے منائی گئی

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:04

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر عامر علی خان جمالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج میر ظفر اللہ خان جمالی جو ایک نہ Aڈر اور محب وطن شخصیت کے مالک تھے اور ان کی پہلی برسی عقیدت سے منائی گئی اور اس موقع پر ضلع بھر میں ڈی سی جعفرآباد عبدلرزاق صاحب نے عام تعطیل کر کے ایک محب وطن سے اپنے دلی محبت کا اظہار کیا اور ہم جمالی خاندان ڈپٹی کمشنر کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے یہ جذبہ دیکھایا ۔

(جاری ہے)

میر عامر خان جمالی نے آئے ہوئے علاقائی بھائیوں کو بھی خیراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے محبت کا اظہار کیا انہوں نے برسی میں شرکت کی میر عامر جمالی نے کہا کہ میر ظفر اللہ خان جمالی مرحوم کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے بس یہی کافی ہے وہ عاشق رسول اللہ اور محب وطن تھے ۔ ان کے جانے سے کئی مسائلوں نے جنم لیا سب سے پہلے علاقے میں زرعی پانی نہیں لوگ نقل مکانی کر گئے میر ظفر اللہ خان جمالی ایک حقیقت تھے۔