نامور رائٹر ،پروڈیوسر و ڈائریکٹر ممتاز علی خان انتقال کر گئے ،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک

آصف خان ، مسرت شاہین،ہمایوں قریشی ، عجب گل، اسماعیل شاہ جیسے اداکاروں کو متعارف کرایا

جمعرات 2 دسمبر 2021 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) اردو، پنجابی او رپشتو فلموں کے نامور رائٹر ،پروڈیوسر و ڈائریکٹر ممتاز علی خان انتقال کر گئے ، مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا، شوبز شخصیا ت نے ممتاز علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلم انڈسٹری کے لئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔

ممتاز خان 1963میںپشاور سے گریجویشن کرنے کے بعد لاہور پہنچے ۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں گہرے زخم ۔ ڈاکو کی لڑکی ، یادوں کی برات ، میری دشمنی ، باغی قیدی ، درہ خیبر ، اورمل ، جوارگر ، دلہن ایک رات کی ، قیامت سے قیامت تک اور راکا سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔ انہوں نے آصف خان ، مسرت شاہین،ہمایوں قریشی ، عجب گل، اسماعیل شاہ جیسے اداکاروں کو بھی متعارف کرایا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نما ز جنازہ جہانزیب بلاک میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب ہدایتکار شہزاد رفیق ،اداکار اچھی خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔سینئر ہدایتکار سید نور، سنگیتا بیگم ،عجب گل، بابر علی، معمر رانا، مصطفی قریشی، شان ، ریشم ، شاہدہ منی، حمیر اچنا، شبنم مجید،عارف لوہار، حیدر سلطان اور دیگر نے ممتاز علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔