لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپر لیگ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سپر لیگ کے دونوں سیمی فائنلز کل ( جمعہ)کو دوپہر دو بجے اور تین بجے کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز اور کونٹری لائنز کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل ریمنگٹن سٹارز اور ذکی فارمز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز میں ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر، محمد علی ملک، غلام مصطفی منوں، آغا موسی علی خان اورکونٹری لائنز میں عمر کلیم بیگ،بابر نسیم، احمد زبیر بٹ اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔

ریمنگٹن سٹارز میں بازل فیصل کھوکھر، فارس نور الدین، محمد وحید، حمزہ مواز خان،ذکی فارمز ریپئرز میں نذر دین علی خان، مصطفی عزیز، چودھری حیات محمود اور شاہ قبلائی عالم شامل ہیں۔