مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی مصروفیات کے باعث سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 دسمبر 2021 20:53

مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2021ء) مریم نواز نے 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے کچھ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ترجمان ن لیگ کے مطابق مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی مصروفیات کے باعث 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے نواسے جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا لاہور میں ہوگی ، ولیمے کی تقریب میں خاندان کے افراد شریک ہوں گے جہاں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف وڈیو لنک کے ذریعے ولیمہ کی تقریب میں شریک ہوں گے ، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف کی نکاح کی تقریب رواں برس 22اگست کو لندن میں منعقد ہوئی تھی ، تقریب لندن کے لینسبورو ہوٹل میں ہوئی ، جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی دوستوں نے شرکت کی ، تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی شرکت کی تاہم جنید کی والدہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) صفدر اعوان پاکستان میں ہیں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ، نواز شریف اور اسحاق ڈار سمیت کئی قریبی رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔