چانڈکا میڈیکل کالج میں نوشین کاظمی کی موت، کالج انتظامیہ نے پنکھے اتارنے کا فیصلہ کر لیا

ہاسٹلز کے کمروں سے چھت کے پنکھے اتار کر پیڈسٹل پنکھے فراہم کیے جائیں گے۔ کالج انتظامیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 دسمبر 2021 13:21

چانڈکا میڈیکل کالج میں نوشین کاظمی کی موت، کالج انتظامیہ نے پنکھے اتارنے ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2021ء) : لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں ہاسٹل میں ڈاکٹر نوشین کاظمی کی موت کے واقعہ کے بعد کالج انتظامیہ نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چانڈکا میڈیکل کالج نے ہاسٹل کے کمروں سے پنکھے اُتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کالج انتظامیہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ میڈیکل کالج کے ہاسٹلز کے کمروں سے چھت کے پنکھے اتار کر پیڈسٹل پنکھے فراہم کیے جائیں گے، کالج انتظامیہ نے یہ فیصلہ ڈاکٹر نمرتا اور ڈاکٹر نوشین کاظمی کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد کیا۔

یاد رہے کہ لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں چوتھی کلاس کے میڈیکل کی طالبہ نوشین کاظمی کی گرلز ہاسٹل نمبر چار کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں میڈیکل کے چوتھے سال کی طالبہ نوشین کی لاش چھ گھنٹے تک پنکھے سے لٹکی رہی تھی، جس کے بعد دروازہ توڑ کر نوشین کاظمی کی لاش کو باہر نکالا گیا تھا، مبینہ طور پر لاش کے ساتھ ایک نوٹ بھی ملا جس میں لکھا تھا کہ میں اپنی مرضی سے خودکشی کررہی ہوں۔

پوسٹ مارٹم ٹیم میں شامل ڈاکٹر نے بتایا کہ لاش کے چار پانچ گھنٹے لٹکے رہنے کی وجہ سے گردن کا سائز دو تین انچ بڑھ گیا تھا۔ پولیس ترجمان کے مطابق پنکھے سے نوشین کے فنگر پرنٹ ملے ہیں اور ان کی انگلیوں پر بھی مٹی کے نشان موجود تھے۔نوشین کاظمی کے کمرے سے دو نوٹ بھی ملے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق ایک نوٹ پیڈ کے قریب اور ایک الماری سے ملا ہے اور دونوں میں تقریبا ایک ہی طرح کا پیغام ہے۔

بیڈ سے ملنے والے نوٹ پر رومن میں تحریر ہے کہ میں خود اپنی مرضی سے ہیکنگ کرنے جا رہی ہے ہوں ، نہ کسی کے پریشر میں کر رہی ہوں۔ تاہم نوشین کے والد نے بیٹی کی خود کُشی کے امکان کو مسترد کر دیا تھا جس کے بعد اس کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ دو سال قبل ڈینٹل کالج میں فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :