Live Updates

وزیر اعظم سے معاون خصوصی ایوب آفریدی کی ملاقات

سپین کے ساتھ دوہری شہریت اور پاکستانی نژاد کارڈ کے بغیر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے اجراء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 3 دسمبر 2021 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ایوب خان آفریدی نے ملاقات کی جس میں سپین کے ساتھ دوہری شہریت اور پاکستانی نژاد کارڈ کے بغیر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے اجراء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں (CWA) کے نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی تاکہ سمندر پار پاکستانیوں، جو کہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کی فلاح و بہبود کویقینی بنائی جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات