عمران صاحب کے تکبر، انا اور ضد نے کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا جو افسوسناک ہے، مریم اور نگزیب

عمران صاحب کا آج تک کشمیر اور قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس شریک نہ ہونا افسوسناک ہے ،عمران صاحب کا کورونا پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے، بیان

جمعہ 3 دسمبر 2021 13:30

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکبر، انا اور ضد نے انہیں کسی قومی مشاورت کے عمل کا حصہ بننے ہی نہیں دیا جو افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے قومی مفاد میں کبھی کسی سیکورٹی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ،سات دہائیوں میں پہلی بار عمران صاحب وہ پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے کشمیر سمیت قومی سلامتی کے کسی مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کا آج تک کشمیر اور قومی سلامتی کے کسی بھی اجلاس شریک نہ ہونا افسوسناک ہے ،عمران صاحب کا کورونا پر کمیٹی کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی اور اپوزیشن کو دی جانے والی ہر بریفنگ کا عمران صاحب نے بائیکاٹ کیا،تنازعہ جموں و کشمیر اور ابھینندن کے معاملے پر عمران صاحب کا پارلیمانی اجلاسوں کا بائیکاٹ کرنا افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے فاٹف جیسے اہم قومی مفاد کے مسئلے پر اجلاس بائیکاٹ کیا جو انتہائی افسوسناک ہے،عمران صاحب کو وزیراعظم کے منصب پہ بٹھانا ہی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کی زندگی اور ان کے مفاد پر نظرثانی کرتے ہوئے عمران صاحب استعفیٰ دیں