سرگودھا;کردار کے شبہ میں چار بچوں کی ماں کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 14:54

سرگودھا;کردار کے شبہ میں چار بچوں کی ماں کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) کردار کے شبہ میں چار بچوں کی ماں کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد ضروری کاروائی کرتے ہوئے ورثاء کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے قصبہ واں بھچراں کے علاقہ شیخالی میں چار بچوں کی ماں نمرہ بی بی گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ اس کے بھائی علی اکبر نے گھر میں گھس کر کردار کے شبہ میں اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔

اس واقعہ میں شدید زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال واں بھچراں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :