Live Updates

منی بجٹ میں ایل پی جی پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ منظورنہیں‘ عرفان کھوکھر

ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو اضافہ ہو جائیگا،ہڑتال پر جائینگے‘ چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:01

منی بجٹ میں ایل پی جی پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ منظورنہیں‘ عرفان کھوکھر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں ایل پی جی پر ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ منظورنہیں، اس فیصلے سے ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو تک اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی عام اور غریب آدمی کا فیول ہے ،خدارا ٹیکس واپس نہ لیں ،وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا وقت مانگ لیاہے ۔

انہوںنے کہا کہ اس سال قدرتی گیس کا شارٹ فال تاریخی ہے ، 1700 سو ملین کیوبک فٹ شارٹ فال ہو سکتا ہے ،جب کسی گھر میں قدرتی گیس نہیں آئے گی توسب کو ایل پی جی پر جانا ہو گا۔دسمبر ،جنوری اور فروری میں چار لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ کی ضرورت ہے ،ٹیکس لگانے کی صورت میں ہم ہڑتال پر جائیں گے ،دس اور گیارہ دسمبر کو فیصل آ باد ریجن بند رہے گا اورپی جی کاروبار مکمل بند ہو گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات