گال ٹیسٹ ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی، دھننجایا ڈی سلوا میچ ،رمیش مینڈس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

جمعہ 3 دسمبر 2021 15:35

گال ٹیسٹ ،  سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز ..
گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے کر 2میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی،اس فتح کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی 24 پوائنٹس حاصل کرلئے۔سری لنکن بائولرز  لستھ ایمبلڈنیا  اور رمیش مینڈس کی شاندار بائولنگ کی بدولت  ویسٹ انڈیز ٹیم 297 رنز ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی،لستھ ایمبلڈنیا  اور رمیش مینڈس  نے دوسری اننگز میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

  اس سے قبل دھننجایا ڈی سلوا  کے 155 اور پاتھم نیسانکاکے  66 رنز کی بدولت  سری لنکن ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 345 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر کے مہمان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 297 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں میچ کے پانچویں اور آخری روز کالی آندھی 132 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

سری لنکن بائولرز  لستھ ایمبلڈنیا  اور رمیش مینڈس  نے دوسری اننگز میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  عمدہ بیٹنگ پر دھننجایا ڈی سلوا کو میچ  جبکہ رمیش مینڈس کو شاندار بائولنگ پر سیریز کا  بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو گال سٹیڈیم میں کھیلے گئے  دو میچوں پر مشتمل دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری  روز سری لنکا نے اپنی دوسری ادھوری اننگز328 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو  دھننجایا ڈی سلوا 153اور  لستھ ایمبلڈنیا 25  رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

  لستھ ایمبلڈنیا نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو  39 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دھننجایا ڈی سلوا 155رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے کہ اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے دوسری اننگز 345 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 297 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے ویراسامی پرمول نے تین ،روسٹن چیس نے دو جبکہ کریگ براتھویٹ اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں سری لنکن بائولرز  لستھ ایمبلڈنیا  اور رمیش مینڈس کی شاندار بائولنگ کی بدولت  ویسٹ انڈیز ٹیم 297 رنز ہدف کے تعاقب میں 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دونوں بائولرز نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری بساط لپیٹ دی۔ آئی لینڈرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔نکرومہ بونر 44 اور  جرمین بلیک ووڈ36 رنز بناسکے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئےاورسری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں قیمتی 24 پوائنٹس بھی حاصل کرلئے۔

لستھ ایمبلڈنیا  اور رمیش مینڈس  نے دوسری اننگز میں تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔  عمدہ بیٹنگ پر دھننجایا ڈی سلوا کو میچ  جبکہ رمیش مینڈس کو شاندار بائولنگ پر سیریز کا  بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :