قصور،تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی‘ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار

جمعہ 3 دسمبر 2021 15:41

قصور،تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی‘ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر تھانہ الہ آباد پولیس کی کارروائی‘ راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان سرفراز عرف موسی وغیرہ کے قبضہ سے لوٹی گئی ہزاروں کی رقم، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمدکیاگیاہے۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہزنی کی وارداتوں کے دوران راہگیروں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے‘ ملزمان نے دوران تفتیش الہ آباد، کھڈیاں اور صدر قصور کے علاقہ میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :