کراچی ،-ساکران کا بدنام اسمگلر ولی رند منگھو پیر سے گرفتار

ملزم چیکو باغ میں کراچی کی مسروقہ موٹر سائیکلیں اور کاریں خریدتا تھا،ایس ایس پی ویسٹ

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:37

کراچی ،-ساکران کا بدنام اسمگلر ولی رند منگھو پیر سے گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی یونین کونسل ساکران کے علاقے چیکو باغ کے بدنام اسمگلر ولی رند کو کراچی کے علاقے منگھو پیر سے گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ویسٹ سہائی عزیز نے کہا کہ ملزم ولی رند پولیس کو متعدد کیسز میں مطلوب ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم چیکو باغ میں کراچی کی مسروقہ موٹر سائیکلیں اور کاریں خریدتا تھا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ چیکو باغ میں مزید جرائم پیشہ افراد بھی موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم ولی رند کراچی کے لیے ملزمان کو منشیات بھی سپلائی کرتا ہے۔ایس ایس پی سہائی عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم ولی رند ڈیزل اور چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم ولی رند کے قبضے سے 5 کلو چرس اور آوان بم برآمد کیئے گئے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کی زیرِ استعمال کار کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔