بھارت ،دلیر ماں بچے کو تیندوے کے منہ سے زندہ بچالائی

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:10

بھارت ،دلیر ماں بچے کو تیندوے کے منہ سے زندہ بچالائی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) بھارت میں دلیر ماں بچے کو تیندوے کے منہ سے زندہ بچالائی۔ بھارت میں ایک تیندوا قبائلی خاتون کی گو دسے بچہ لے گیا تاہم اس خوفناک واقعہ کے باوجود خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنے دوسرے بچوں کوجھونپڑی میں بند کرکے تیندوے کے تعاقب میں جنگل کی طرف بھاگی۔

(جاری ہے)

بچے کو تیندوے سے بچانے کے جنگ میں خاتون خود بری طرح زخمی ہوگئی اور بچے کو بھی زخم آئے تاہم دلی ماں نے اسے خونخوار جانور کے شکنجے سے زندہ نکال لیا۔

متعلقہ عنوان :