بلاول بھٹو زرداری کی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:40

بلاول بھٹو زرداری کی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر شہاب سرکی، جنرل سیکریٹری محمد عمر سومرو ، جوائنٹ سیکریٹری در محمد شاہ اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے، نومنتخب عہدیداران ملک میں جمہوریت اور آئین و قانون کی حکمرانی کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوںنے کہا کہ عوام کو جلد و بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کی جدوجہد میں پی پی پی اور وکلا برادری مستقل اتحادی ہیں۔پی پی پی چیئرمین نے بار کے انتخابات میں بھرپور کردار پر پیپلز لائرز فورم کے وکلا کو شاباش دی ہے۔