Live Updates

وزیراعظم سے خسرو بختیار کی ملاقات ،ملک میں کھاد کی پیداوار کی استعداد پر تفصیلی بریفنگ دی

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:49

وزیراعظم سے خسرو بختیار کی ملاقات ،ملک میں کھاد کی پیداوار کی استعداد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی جس میں ملک میں کھاد کی پیداوار کی استعداد پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو وزارت کے بڑے پیمانے کی صنعت، اور برآمدی صنعت کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور کسانوں کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :