ایران اورامریکا کا جوہری معاہدے کی بحالی پر ناامیدی کا اظہار

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) امریکا اور ایران دونوں ہی نے سن 2015 میں طے ہونے والے ایران جوہری معاہدے کی بحالی پر ناامیدی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دوبارہ مذاکرات کے دوران ایران کے بعض تبصروں نے جوہری معاہدے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تہران کو بھی معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے سے متعلق امریکی اور یورپی مذاکرات کاروں کے ارادوں پر شک ہے۔

اسٹاک ہوم میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا کہ ایران کی حالیہ بیان بازی حوصلہ بخش نہیں۔ ادھر ایرانی میڈیا نے ملک کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران سنجیدہ عزم کے ساتھ ویانا گیا تھا، لیکن امریکا اور تین یورپی فریقوں کی مرضی اور ان کے ارادوں کے بارے میں وہ پر امید نہیں ہے۔