ناسا نے نئے کمرشل خلائی اسٹیشن کے لیے فنڈز جاری کردئیے

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) امریکی خلائی ادارے ناسا نے تین امریکی کمپنیوں کو نئے خلائی اسٹیشن تیار کرنے کا کام سونپا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کے لیے ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کو ایک سو تیس ملین امریکی ڈالر، ٹیکساس کی کمپنی نینوریکس کو ایک سو ساٹھ ڈالر، اور ورجینیا کی کمپنی نورتھروپ گرومین کو ایک سو پچیس عشاریہ چھ ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا کے چیف بل نیلسن نے اپنے بیان میں کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ’خلا میں ایسے مقامات کو تیار کرنا ہے جہاں پہنچ کر لوگ رہ اور کام کرسکیں گے‘۔

متعلقہ عنوان :