دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات کل سے شروع ہونگے

امتحانات کیلئے 6سنٹرز قائم ،1100 طلبہ شریک ہونگے،مولانا محبوب صدر نگران مقرر

جمعہ 3 دسمبر 2021 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ششماہی امتحانات کل ( 4دسمبربروزہفتہ)سے شروع ہوں گے۔ امتحانات میں درس نظامی،تخصص الفقہ،تجوید وقرأت سمیت دیگرشعبہ جات کے سینکڑوں طلبہ شرکت کررہے ہیں۔امتحانات کیلئے 6سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔جامعہ نعیمیہ کے ترجمان کے مطابق امتحانات میں شعبہ تجوید وقرأت،درس نظامی( الشہادة العامہ،الشہادة الخاصہ،الشہادة العالیہ،الشہادة العالمیہ) اورتخصص الفقہ(شرعی لائ)سمیت دیگر شعبہ جات کے 1100سے زائد طلبہ شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

امتحانی پرچہ صبح 9بجے 12بجے کے درمیان ہوا کرے گا۔سربراہ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرراغب نعیمی بھی آج امتحانی سنٹرز کا جائزہ لیں گے ۔مولانا محبوب احمدچشتی کو امتحانی سنٹرزکانگران صدرمقررکیا گیاہے جبکہ مولاناغلام مرتضی نقشبندی،ڈاکٹرسلیمان قادری،قاری محمدرفیق نقشبندی،مفتی محمدمدنی اورمولانا مسعود احمدسیالوی کو امتحانی سنٹرز میں نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔آج سے شروع ہونے والے امتحانات کے سلسلہ میں تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔امتحانات میںشریک طلبہ واساتذہ کروناایس اوپیزپرمکمل عملدآمدکریں گے۔