Live Updates

وزیراعظم سے معاون خصوصی ایوب خان آفریدی کی ملاقات

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:09

وزیراعظم سے  معاون خصوصی ایوب خان آفریدی کی  ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ایوب خان آفریدی نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سپین کے ساتھ دوہری شہریت اور پاکستانی نژاد کارڈ کے بغیر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ویزے کے اجراء سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کے گیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں (CWA) کے نظام کو مؤثر اور فعال بنانے کی ہدایت کی تاکہ سمندر پار پاکستانیوں، جو کہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، کی فلاح و بہبود کویقینی بنائی جا سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات