Live Updates

پاکستانی سفارتخانے کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف منفرد احتجاج، وزیر اعظم پر تنقید

فیسوں کی عدم ادائیگی پر ہمارے بچوںکو اسکولوں سے نکالا جارہا ہے‘ کیا یہ نیا پاکستان پاکستانی سفارتخانہ سربیا کا ٹویٹ

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے کے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی پراسکولو ں سے نکال دیا گیا ۔حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے میں ناکامی اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف سربیا میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے احتجاجی ٹوئٹس سامنے آگئیں۔سفارت خانے کے آفیشل اکاؤنٹ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’جہاں مہنگائی تمام پچھلے ریکارڈز توڑ رہی ہے، عمران خان آپ کب تک یہ توقع کر سکتے ہیں کہ ہم سرکاری ملازمین خاموش رہیں گے اور گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کے بغیر آپ کے لیے کام کرتے رہیں گے کیا یہ ہے نیا پاکستان ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکولوں سے نکالا جارہا ہے‘۔

(جاری ہے)

ٹوئٹ میں وزیر اعظم پر تنقید کے ساتھ ان کے مشہور جملے ’آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنایا گیا پیروڈی گانا بھی شیئر کیا گیا۔ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’عمران خان صاحب معذرت، لیکن میرے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا دوسری جانب پاکستانی سفارت خانہ سربیا سے متعلق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے ٹوئٹ میں کہا کہ دفتر خارجہ کی رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور وہ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات