وکی کوشل و کترینہ 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے، بھارتی میڈیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:25

وکی کوشل و کترینہ 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے، بھارتی میڈیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل 4 دسمبر تک کورٹ میرج کرلیں گے جبکہ دونوں اگلے ہی ہفتے 9 دسمبر کو روایات کے مطابق بھی شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے۔بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے رپورٹس میں دعویٰ کر رہا ہے کہ بالی ووڈ جوڑا دسمبر کے پہلے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائے گا، تاہم اس حوالے سے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تاحال کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

(جاری ہے)

وکی کوشل کی کزن واضح کر چکی ہیں کہ ان کے کزن اور کترینہ کیف دسمبر میں شادی نہیں کر رہے اور اگر انہیں شادی کرنی ہوگی تو وہ میڈیا کو بتاکر کریں گے۔کترینہ کیف کے بیان اور وکی کوشل کی کزن کی وضاحت کے باوجود بھارتی میڈیا بضد ہے کہ بولی وڈ اداکار دسمبر کے پہلے ہفتے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نومبر کے آخر تک کورٹ میرج کرلیں گے، تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ دونون 4 دسمبر کو کورٹ میرج کرلیں گے جب کہ 9 دسمبر تک وہ روایتی انداز میں بھی شادی کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :