سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:26

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) گزشتہ سال خودکشی کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ و اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انکیتا لوکھنڈے نے انسٹاگرام پر اپنے ہونے والے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انکیتا لوکھنڈے نے ہلکے سبز اور گلابی رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ بیحد خوش نظر آرہی ہیں۔انکیتا کی تصویر پر اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ اداکارہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :