بچہ گود لینے کیلئے دوسری شادی کی تھی، حدیقہ کیانی کا انکشاف

اکیلے اپنے بچے ،ماں کی دیکھ بھال کررہی ہوں ،ناصرف خوش ہوں بلکہ خود کو مضبوط خاتون بھی سمجھتی ہوں، اداکارہ

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے انکشاف کیا ہے کہ اٴْنہوں نے بچہ گود لینے کیلئے دوسری شادی کی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی۔ حدیقہ کیانی نے ایک ویب شو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اپنی دونوں طلاقوں کے بارے میں کٴْھل کر بات کی۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’جب میری پہلی طلاق ہوئی تو میں نے کافی عرصے تک شادی نہیں کی تھی لیکن اس عرصے کے دوران میری زندگی میں ایک شخص تھا جو کہ مجھ سے کافی فاصلے پر ہونے کے باوجود بھی میرے ساتھ تھا‘۔

گلوکارہ نے کہا کہ ’میں پہلی طلاق کے بعد ماں بننا چاہتی تھی تو میں نے اس شخص سے یہ بات کی جس پر انہوں نے مجھے بچہ گود لینے کا مشورہ دیا کیونکہ میری خواہش تھی کہ میں ماں بنوں‘۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ ’میں چاہتی تھی کہ میں جس بچے کو گود لوں اٴْسے والد کا نام دوں اور دیگر والدین کی طرح اٴْس کی پرورش کروں یعنی اٴْس بچے کو ماں اور باپ دونوں کا پیار ملے‘۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’میں نے اکتوبر میں بچے کو گود لیا لیکن اٴْس کی کاغذاتی کارروائی باقی تھی جس کیلئے مجھے جلدی دوسری شادی کرنی پڑی تاکہ بچے کو والد کا نام مل سکے‘۔گلوکارہ نے کہا کہ ’میں نے دسمبر میں فون پر گھروالوں کی موجودگی میں اٴْس شخص سے نکاح کیا کیونکہ وہ انگلینڈ میں مقیم تھے‘۔حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ’میری دوسری شادی کے بعد میری والدہ کو فالج ہوگیا اور میں اپنے شوہر کے پاس انگلینڈ نہیں جاسکی کیونکہ مجھے والدہ کی دیکھ بھال کرنی تھی‘۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’اس طرح شادی کے صرف دو ماہ بعد یعنی فروری میں مجھے دوسری طلاق ہوگئی‘۔گلوکارہ نے کہا کہ ’اٴْس دن کے بعد سے، میں اکیلے اپنے بچے اور ماں کی دیکھ بھال کررہی ہوں اور میں ناصرف خوش ہوتی ہوں بلکہ خود کو مضبوط خاتون بھی سمجھتی ہوں‘۔

متعلقہ عنوان :