Live Updates

کوئٹہ، سرداریارمحمدرند کا ریکوڈک اور گوادر سے متعلق سپریم کورٹ کے جج پرمشتمل ٹروتھ کمیشن کی تشکیل کامطالبہ

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈرسرداریارمحمدرند نے ریکوڈک اور گوادر سے متعلق سپریم کورٹ کے جج پرمشتمل ٹروتھ کمیشن کی تشکیل کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر میر جان محمدجمالی کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اسپیکر میرجان محمد جمالی کو مبارکباد دی اور مطالبہ کیاکہ ریکوڈک اور گوادر کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جج پر مشتمل ٹرتھ کمیشن بنائی جائیں ۔

جس پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک اور گوادر کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن پر مشتمل کمیٹی بنائے تاکہ اسلام آباد جاکر مذکورہ دونوں ایشوز پر وفاق سے دو ٹوک بات کریں یہی وقت ھے کہ ہم سب ملکر اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر قدم اٹھانا ہوگا انھوں نے کہا کہ قائد ایوان آئے تو ٹرتھ کمیشن بنائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات