راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے جواب جمع کروا دیا

نیب کی راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 3 دسمبر 2021 20:03

راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نیب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 دسمبر 2021ء) راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے جواب جمع کروا دیا ہے۔ نیب نے راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے، تفصیلات کے مطابق راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے جواب جمع کروا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے احستاب عدالت سے راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کیس نیب دائرہ کار میں آتا ہے، اور ملزمان کیخلاف نیب آرڈیننس کے تحت ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے جواب احتساب عدالت میں جمع کراویا جس میں نیب نے عدالت سے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب اور ملزمان کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کر لیے ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے ریفرنس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو نیب نے کرروائی کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار لیا تھا۔ آغا سراج درانی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے گرفتاری کی مذمت کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ احتساب کی آڑ میں انتقامی کارروائیاں جمہوریت کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کو پیپلز پارٹی کا جمہوری کارکن ہونے کی سزا دی جارہی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیب صرف اپوزیشن کے خلاف ہی کارروائیاں کر رہی ہے۔