زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 27.5 کروڑ ڈالر کی

ذخائر میں کمی بنیادی طور پر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 27.5 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 16.01 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر 50 کروڑ ڈالر ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6.49 ارب ڈالر ہیں۔ذخائر میں کمی بنیادی طور پر بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، ملک کا بیرونی کھاتہ بڑھتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی اور بڑھتے ہو ئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے دوہرے دبا کا شکار ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی قرضے اور واجبات (بقایا)ستمبر 2021 کے آخر میں 4.8 ارب ڈالر یا 4 فیصد بڑھ کر 127 ارب ڈالر ہوگئے جو کہ جون کے ماہ تک 122.2 ارب ڈالر تھے۔

(جاری ہے)

4.8 ارب ڈالر یا 4 فیصد بڑھ کر 127 ارب ڈالر ہو گئے جو کہ جون کے ماہ تک 122.2 ارب ڈالر تھے۔ادارہ شماریات کے تجارتی اعدادوشمارکے مطابق نومبر میں درآمدات 7.84 ارب ڈالر رہی جو کسی بھی ماہ کی درآمدات کی بلند ترین سطح ہے۔ اس کے برعکس نومبر میں برآمدات صرف 2.88 ارب ڈالر رہی جس سے نومبر میں تجارتی خسارہ 4.96 ارب ڈالر اور رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 20.59 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جس کے باعث کرنٹ اکاونٹ خسارے میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔