کوکاکولا سپر لیگ کے فائنل کیلئے کونٹری لائنز اور ذکی فارمز کی ٹیم نے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا سپر لیگ کے فائنل کیلئے کونٹری لائنز اور ذکی فارمز کی ٹیم نے کوالیفائی کرلیا۔پہلے سیمی فائنل میں کونٹری لائنز کی ٹیم نے ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو 6-3 سے ہرا دیا۔ کونٹری لائنز کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور عمر کلیم نے دو دو جبکہ میر شعیب احمداور فاروق امین صوفی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف سے ریمنگٹن گلیڈی ایٹرز کی طرف سے آغا موسیٰ، محمد علی اور غلام مصطفی منوں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ذکی فارمز ریپئرز نے ریمنگٹن سٹارز کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔ ذکی فارمز کی طرف سے نذر دین نے تین، شاہ قبلائی عالم، مصطفی عزیز اور چودھری حیات نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریمنگٹن سٹارز کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے پانچوں گول سکور کیے۔