کراچی۔ ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 7 رکنی گروہ گرفتار

جمعہ 3 دسمبر 2021 21:38

کراچی۔3دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 03 دسمبر2021ء) :سپشل انویسٹی گیشن یونٹ نے مختلف کارروائیاں کے دوران بینکوں کے باہر ڈکیتیوں اور  سٹریٹ کرائم میں ملوث 7 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی، ایس آئی یو عارف عزیز کے مطابق جمعہ کو گرفتار کئے جانے والے ملزمان میں عمر فاروق، عمر خلیل عرف اختر، ہارون علی عرف سجاد، محمد سرور عرف جٹ، شہزاد رضا، سید طاہر حسین زیدی اور نذیر احمد شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ضلع شرقی، وسطی اور غربی میں بینک سے کیش لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے سمیت دیگر کئی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزیدبرآں شارع نور جہاں پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پیٹرول پمپ ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان آصف اور بلال کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 پستول ، 18 چھینے گئے موبائل فون اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ ایس ایس پی وسطی ملک مرتضی تبسم کے مطابق گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان کے 2 ساتھی دورانِ ڈکیتی پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں